برطانوی خاتون کو غیرت کے نام پر قتل کیس میں نواز شریف سے مداخلت کی اپیل

اسلام آباد: برطانیہ کی ممبر پارلیمنٹ ناز شاہ نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ پاکستان میں ایک برطانوی خاتون سامعہ شاہد کی غیرت کے نام پر ہلاکت کے معاملہ میں مداخلت کر کے اس واقعہ کی تحقیقات کرائیں۔
برطانوی پولس نے سامعہ شاہد کے شوہر سید مختار کاظم کے اس دعوے کے بعد کہ ان کی اہلیہ کو اس ماہ کے اوائل میں اس وقت جب وہ اپنے خاندان والوں سے ملنے پاکستان کے منگلا ڈیم کے قریب واقع گاؤں پنڈوری گئی تھیں اس لیے ہلاک کر دیا گیا کیونکہ انہوں نے غیر مسلک اور غیر برادری میں شادی کی تھی۔
یہ دونوں میاں بیوی گذشتہ ایک سال سے دوبئی میں مقیم تھے۔مختار نے بتایا کہ سامعہ کو یہ کہہ کر بلایاگیا تھا کہ اس کی ایک قریبی رشتہ دار شدید بیمار ہے اور وہ اس سے ملاقات کی خواہشمند ہے۔ سامعہ کو جمعرات کو دوبئی واپس آنا تھا لیکن اس کے بجائے فون آیا کہ سامعہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Man alleges british wife killed for honour in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply