ملالہ یوسف زئی برطانیہ واپس پرواز کر گئیں

اسلام آباد:کم عمر ترین نوبل انعام یافتہ و تعلیم نسواں کی علمبردار ملالہ یوسف زئی ،جواچانک29مارچ کو چار روزکے لیے اپنے آبائی وطن پاکستان پہنچی تھیں، اسلام آباد ہوائی اڈے سے واپس برطانیہ پرواز کر گئیں۔ ان کے ہمراہ ان کے والدین بھی تھے۔
انہوں نے اپنے دوران قیام وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی سے بھی پی ایم ہاؤس میں ملاقات کی اور اپنے آبائی شہر سوات بھی گئیں۔انہوں نے ملالہ فنڈ کی بھی تشہیر کی جو پاکستان اور دیگر ممالک میں لڑکیوں کی تعلیم پر محنت کر رہا ہے۔
اکتوبر2012میں تعلیم نسواں کے حق کی لڑائی لڑنے اور خواتین میں تعلیم حاصل کرنے کی خواہش جگانے کے لیے محنت کرنے کی پاداش میں طالبان بندوق برداروں نے ملالہ پر اس وقت ایک ہاتھ کی دوری سے گولیاں داغی تھیں جب وہ سوات وادی میں اسکول سے گھر واپس آرہی تھی۔گولیاں اس کے سر اور گردن میں پیوست ہو گئی تھیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Malala returns to london today as four day pakistan trip comes to end in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply