جنرل راحیل کے حکم پر 6اعلیٰ فوجی افسران کی جبراً ریٹائر کر دیے جانے کی تصدیق

راولپنڈی: گذشتہ دنوں مقامی میڈیا میں گردش کر رہی اس خبر کی کہ فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے ایک لیفتننٹ جنرل اور ایک میجر جنرل سمیت 6کو زبردستی ریٹائر کر دیا انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹننٹ جنرل عاصم باجوا نے تصدیق کر دی۔جنرل باجوا نے کہا کہ ان افسروں کو بدعنوانیوں کے الزامات پر سزا دی گئی ہے۔
تاہم انہوں نے ان الزامات کی وضاحت نہیں کی جو اس سزا کا موجب بنے ہیں۔برطرف افسروں میں تین بریگیڈیر اور ایک کرنل بھی ہے۔یہ تمام افسران بلوچستان میں فرنٹئیر کور میں خدمات انجام دے رہے تھے۔جنرل باجوا نے ایک ٹی وی چینل پر یہ ضرور کہا کہ ان سب کے خلاف ایک ہی کیس میں تحقیقات کے بعد سزا سنائی گئی ہے۔ دریں اثنا باجوا نے ان خبروںکی تردید کر دی کہ کراچی کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل سجاد غنی اور لاہور کے سابق کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل نوید زماں کے خلاف کوئی جانچ چل رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lt gen asim bajwa confirms forced retirement of six army officers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply