الطاف کی تقریر کی تحقیقات کرنے لندن پولس کی ٹیم اسلام آباد پہنچ گئی

علامتی/تصویر سوشل میڈیا
راولپنڈی: 2016میں متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) لیڈر الطاف حسین کی تقریر کی تحقیقات کرنے والیلندن میٹروپالیٹن پولس تفتیشی ٹیم کلیدی گواہوں کا انٹرویو اور شواہد جمع کرنے اسلام آباد پہنچ گئی۔
ذرائع کے مطابق پولس کے انسداد دہشت گردی کمانڈ (ایس او 15) کی ایک ٹیم آج سے اسلام آباد میں وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) ہیڈ کوارٹرز میں گواہوں سے انٹرویو کرے گی۔ٹیم کے چھ کے چھ پولس والوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ ایف آئی اے کے انسداد دہشت گردی بازوپہنچ جائیں تاکہ استغاثہ گواہوں سے جرح کر سکے۔
ذرائع نے مزید کہا کہ لندن پولس 11اپریل 2016میں مسٹر حسین کی اس تقریر کی تحقیقات کر رہی ہے جس میں حسین نے اشتعال انگیز جملوں سے ایسا اکسایا کہ ایک ہجوم جمع ہو گیا اور اس نے علاقہ میں واقع میڈیا دفاتر پر حملے کرنے شروع کر دیے تھے یہاں تک کہ تشدد اس قدربھڑک اٹھا کہ پولس افسران پر حملے اور گاڑیوں کو نذر آتش کیے جانے لگا۔
اس وقت کے وزیر داخلہ نے برطانوی حکام سے مدد مانگی اور پاکستان کے عوام کو تشدد پر اکسانے پر مسٹر حسین کے خلاف کارروائی کرنے کہا۔