نواز شریف کا لندن گیم پلان بے نقاب ہو گیا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے کہا ہے کہ معزول وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کا لندن گیم پلان کھل کر سامنے آ چکا ہے کیونکہ اس سے یہ محسوس ہوتا ہے کہ قومی مفاہمتی فرمان (این آر او) کی مانند ایک اور سودا چاہتے ہیں۔اور اس کے لیے وہ ایک اور این آر او کے لیے حکومتی اداروں پر دباؤ ڈالیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ نواز شریف پارٹی پر اپنا کنٹرول چاہتے ہیں تاکہ ایک اور این آر او کے لیے پارٹی کوقومی احتساب بیورو ،عدلیہ اور فوج پر دباؤ ڈالنے کے لے استعمال کریں گے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو اس کی پرواہ نہیں کہ قوم کو کتنا نقصان ہو رہا ہے بلکہ نواز شریف کو صرف منی لانڈرنگ میں سزا سے بچنے اور ملک کو لوٹ کر باہر جمع کیے گئے 300 ارب روپے بچانے سے غرض ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ دنوں سابق وزیراعظم نواز شریف نے پارٹی کے اہم رہنماؤں کو لندن بلایا تھا اور پارٹی معاملات سمیت ملک کی سیاسی صورتحال پر اہم اجلاس بھی ان کی زیر صدارت ہوا تھا۔عمران خان نے وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کو بھی نہیں بخشا اور کہاکہ وہ پاکستان کو سیاسی طور پر غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: London game plan obvious nawaz desperate for nro says imran khan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply