حکومت کا پورے پاکستان میں لوڈ شیڈنگ ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی وزیر اویس احمد نے اعلان کیا ہے کہ پانچ ہزار دو سو ستانوے فیڈرز پر لوڈ شیڈنگ ختم کی جا رہی ہے۔ اور اب گاؤں اور شہرمیں کوئی فرق نہیں رہ گیا۔حکومت پاکستان کے گوشہ گوشہ میں بجلی پہنچانے کاتہیہ کر رکھا ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں چار ہزار پانچ سو میگا واٹ اضافی بجلی موجود ہے۔
تاہم مسٹر خان نے انتباہ دیا کہ جہاں بجلی چوری کی جائے گی وہاں لوڈ شیڈنگ جاری رہے گی۔ انہوں نے بتایا کہ اب بھی 326 فیڈرز ایسے ہیں جہاں بجلی کی لوڈ شیڈنگ صفر کی جاچکی ہے جس سے ڈیڑھ کروڑ افراد مستفیض ہوں گے۔اور اب اس معاملہ میں شہری علاقوں اور دیہی علاقوں میں کوئی تفریق نہیں برتی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ اب بازاروں اور کاروبار میں بھی رونق آئے گی۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ عوامی حکومت نے دن رات محنت کر کے اپنا وعدہ پورا کر دیا ہے اور بہت جلد پورے ملک سے لوڈ شیڈنگ کا خاتمہ ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے مخالفین صرف سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں جبکہ عوامی حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں لگی ہوئی ہے ۔پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز نے بھی اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ اب لوڈ شیڈنگ تاریخ کے صفحات میں کہیںگم ہو کررہ جائے گی۔

Title: load shedding has become a history cm | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply