آئندہ عام انتخابات میں مداریوں اور زرداریوں کو پھر شکست ہو گی: شہباز شریف

بورے والا(پاکستان) : پنجاب کے وزیر اعلیٰ میاں محمد شہباز شریف نے اشارے کنایے میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیرمین عمران خان اورپاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے شریک چیرمین آصف علی زرداری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ آئندہ ہونے والے عام انتخابات میں سچ کا بول بالا اورجھوٹوں کامنھ کالا کے مصداق دروغ گویان کو شکست ہوگی۔
شہباز نے یہ بات بورے والا مین پارٹی کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔سیاسی حریف عمران خان کا حوالہ دیتے ہوئے شہباز نے کہا کہ وہ تو ”جھوٹوں کا سردار “ ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ خان اور زرداری نے صوبوں کے لیے کچھ نہیں کیا۔وہ ان صوبوں میں بھی جہاں ان کی حکومت ہے منھ نہیں دکھا سکتے۔
انہوں نے مزید کہا کہ وہ ہڑتالیں اور دھرنے کراکے پنجاب میں ترقی کی رفتار پر بریک لگانا چاہتے ہیں۔شہباز نے کہا کہ زرداری دوسرے رہنماؤں پر بدعنوانی کے الزامات گانے سے پہلے ملک سے لوٹی ہوئی دولت باہر سے واپس لائیں۔شہباز نے کہا کہ اگر انہیں موقع ملا تو وہ پشاور اور کوئٹہ کو دوسرا لاہور بنا دیں گے۔
انہوں نے کہاکہ عام انتخابات میں مداریوں (عمران خان کی پارٹی) اور زرداریوں کی شکست نوشتہ دیوار ہوچکی ہے۔

Title: liars will be defeated during next elections says shehbaz at burewala | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply