لاہور ہائی کورٹ نے وفاق اور حکومت پنجاب کو حافظ سعید کو گرفتارکرنے سے روک دیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے وفاقی اور پنجاب حکومت کوہدایت کی ہے کہ وہ تا حکم ثانی جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کو خانہ نظر بند نہ کریں۔سعید نے اپنی ممکنہ گرفتاری کے خلاف23جنوری کو عدالت سے رجوع کیا تھا اور دلیل دی تھی کہ امریکہ اور ہندوستان کے دباؤ میں حکومت انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔
جس پر عدالت نے دونوں حکومتوں کو ہدایت کی تھی کہ حافظ سعید کو گرفتار نہ کیا جائے اور مدعی کے الزامات کاجواب دیں۔لیکن دونوں ہی حکومتوں نے اس کا جواب داخل نہیں کیااور بدھ کو سماعت کے دوان عدالت سے استدعا کی کہ جواب داخل کرنے کے لیے انہیں کچھ اور مہلت دی جائے۔
عدالت نے حکم کی تعمیل نہ کیے جانے پر مدعا علیہان کی تنبیہہ کی اور سماعت کرنے والے جج جسٹس امین الدین خان نے دونوں حکومتوں کو حکم دیا کہ وہ 4اپریل تک جواب داخل کریں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: lhc restrains punjab govt centre from arresting jud chief hafiz saeed until further orders in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply