لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف سمیت 12مسلم لیگی رہنماؤں کو طلب کرنے کی عرضی خارج کر دی

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے 2014کے ماڈل ٹاو¿ن سانحہ کے حوالے سے انسدادہشت گردی عدالت (اے ٹی ایس) کے ایک فیصلہ کو چیلنج کرنے والی پاکستانی عوامی تحریک (پی اے ٹی) /ادارہ منہاج القرآن کی جانب سے دائر دو اپیلیں مسترد کر دیں۔

پی اے ٹی نے اپنی شکایت میں نامزد سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف او ر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سمیت پاکستان مسلم لیگ نواز کے 12ممبران پارلیمنٹ کو طلب نہ کرنے کے اے ٹی ایس کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔

سابق انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولس مشتاق احمد سوخیرا اور 127دیگر حکومتی اہلکاروں نے بھی پی اے ٹی کی دائر کردہ عرضی کی بنیاد پراپنی طلبی کے اے ٹی سی کے فیصلہ کو چیلنج کیا تھا۔

واضح ہو کہ اے ٹی سی نے ادارہ منہاج القرآن کی شکایت پر 116پولس اہلکاروں کو جن پر 2014کے ماڈل ٹاو¿ن سانحہ میں اپنے کارکنوں کی ہلاکت کا مقدمہ چل رہا تھا ،اس سال اپریل میں مجرم قرار دیا تھا۔ان 116مزموں نے خود کو بے قصور بتاتے ہوئے اپنا مقدمہ لڑنے کا فیصلہ کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc rejects appeal to summon nawaz shahbaz in model town case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply