لاہورہائی کورٹ سے نواز شریف کنبہ کی دو شوگر ملوں کو سیل لگانے کا حکم جاری

لاہور: گذشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے ان د و شوگر ملوں پر، جن کے بارے میں قیاس کیا جاتا ہے کہ وہ نواز شریف کے کنبہ کی ہیں، سیل لگانے کا حکم جاری کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ سیلنگ کا یہ حکم ملوں کو کسی نئی جگہ منتقل نہ کرنے کے حکم کے باوجود منتقل کرنے پر جاری کیا گیا ہے۔چیف جسٹس سید منصور علی شاہ کی سربراہی والی ڈویژن بنچ نے متعلقہ سیشن ججوں کو ہدایت کی کہ مظفر گڑھ کی حسیب وقاص چینی مل اور رحیم یار خان کی چودھری شوگر مل کو سیل لگادی جائے ۔
اور اس بابت رپورٹ پیش کی جائے۔بنچ نے یہ حکم، اتفاق شوگر ملز اور دیگر دو ملوں کے خلاف اسی عدالت کی یک نفری بنچ کے اس فیصلہ کو،جس میں جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں منتقلی کو مسترد کرد یا تھا،چیلنج کرنے والی پٹیشن کی سماعت دوران جاری کیا۔واضح رہے کہ ایک یک ججی بنچ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کیجے ڈی ڈبلیو شوگر ملز اور دیگر کی عذر داریوں پر اکتوبر2016کوایک مختصر حکم جاری کیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc orders sealing of two sugar mills owned by sharif family in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply