سابق وزیر اعظم خاقان عباسی کے وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد: لاہور ہائی کورٹ نے پیر کو سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے۔ان پر الزام ہے کہ انہوں نے پارٹی لیڈر میاں محمد نواز شریف کے ساتھ قومی سلامتی کونسل ( این ایس سی )کی ملاقات کی تفصیل ظاہر کر کے اپنے عہدے کے حلف کی خلاف ورزی کی ہے۔

خاقان کے خلاف یہ کیس سول سوسائٹی کی رکن امینہ ملک نے وکیل اظہار صدیق کے توسط سے ڈالا ہے۔جس میں ریاستی اداروں کی شبیہہ مسخ کرنے کی کوشش کرنے پر عباسی اور شریف کے خلاف کارروائی کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

مدعی نے دلیل رکھی کہ شریف کے گمراہ کن بیان پر تبادلہ خیال کے لئے این ایس سی کے ساتھ ملاقات کے بعد عباسی نے معزول وزیر اعظم سے ملاقات کی اور فوجی قیادت کی تشویشات سے با خبر کیا جو کہ وزیر اعظم کی حیثیت سے لیے گئے حلف کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc issues bailable arrest warrants for ex pm abbasi in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply