لاہور ہائی کورٹ سے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نوا (پی ایم ایل این) کے موروثی قائد اعلیٰ و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف ، ان کے اہل خاندان اور پارٹی کو راحت کا سانس لینے کا موقع ملا جب لاہور ہائی کورٹ نے چودھری شوگر ملز کیس میں نواز شریف کی طبی بنیادوں پر ضمانت منظور کر لی۔

عدالت کے مختصر حکم کے مطابق سابق وزیر اعظم کو اس کیس میں اپنی رہائی کے لیے دس دس لاکھ کے دو مچلکے داخل کرنا ہوں گے۔

نواز شریف کے وکیل اعظم نذیر ترار نے کہا کہ ہم نے ان بنیادوں پر کہ ان کی حالت بتدریج خراب ہو رہی ہے اور انہیں بہتر علاج کی ضرورت ہے ضمانت کی درخواست کی تھی۔تاہم ابھی تک اس بات کا علم نہیں ہو سکا ہے کہ آیا نواز شریف کو کسی اور دوسرے اسپتال منتقل کیا جائے گا یا علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی جائے گی۔

اگرچہ سابق وزیر اعظم قومی احتساب بیورو کی تحویل سے آزاد ہو نے واکے ہیں لیکن اسلام آباد ہائی کورٹ سے العزیزیہ کیس میں ان کی سزا معطل کرنے اور ضمانت پر چھوڑے جانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کوئی فیصلہ نہیں کر لیتا۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے اپنے بھائی و سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی، جوچودھری شوگر ملز کیس سمیت کئی معاملات میں کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں، طبی بنیاد پرضمانت پر رہائی کے لیے لاہور ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

قبل ازیںشہباز شریف کی جانب سے داخل کی گئی درخواست ضمانت کی سماعت کرتے ہوئے عدالت عالیہ نے نواز شریف کا علاج کر رہے طبی بورڈ سے رپورٹ اور قومی احتساب بیورو سے بھی جواب مانگا ہے۔ شریف خاندان کی قانونی ٹیم نے یہ عذر داریاںداخل کر کے معاملہ کی نزاکت بتائی اور ان کے اسی روز نپٹارے کی استدعا کی۔

سماعت شروع کرنے سے پہلے بنچ نے شہباز شریف کی عذر داری کے قابل سماعت ہونے پر سوال اٹھایا اور وکیل سے استفسار کیا کہ نواز شریف خود کیوں عدالت میں حاضر نہیں ہوئے۔جس پر ان کے وکیل نے کہا کہ مسٹر شریف سخت علیل ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ مختار نامہ پر دستخط کرنے کے لیے خود آسکیں۔

علاوہ ازیں وکیل دفاع نے کئی ایسے فیصلوں کی مثال دی جس میں ملزموں کی گرفتاری کے خلاف ان کے قریبی گھر والوں کی درخواستوں پر فیصلے سنائے جا چکے ہیں۔لیکن بنچ نے کہا کہ وکیل نے کو کیس بنایا ہے وہ غیر قانونی گرفتاری کا ہے جبکہ اس کیس میں بیورو نے ملزم کو قانونی طور پر حراست میں لیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc grants bail to nawaz sharif on medical grounds in chaudhry sugar mills case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.