لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے خلاف عذرداری پر سماعت کرنا منظور کر لیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی ایک بڑی بنچ نے پاکستان مسلم لیگ نواز حکومت کے خلاف 17جنوری سے شروع ہونے والے پاکستان عوامی تحریک کے احتجاج کے خلاف دائر کردہ ایک عذر داری پر سماعت کرنا منظور کر لیا۔
لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سید منظور علی شاہ نے جسٹس فرخ عرفان خان کی سربراہی میں ایک مکمل بنچ تشکیل دینے کاحکم جاری کر دیا۔ جصتس امین الدین خان اور جسٹس شاہد کریم اس فل بنچ کے دیگر جج ہیں۔
چونکہ عوامی تحریک کے کارکنان بدھ کو مال روڈ پر جمع ہو کر پی ایم ایل این حکومت کے خلاف تحریک دوبارہ شروع کریں گے اس لیے پنجاب کی وزارت تعلیم نے اس علاقہ کے تمام اسکول و کالج میں دو روز کی تعطیل کا فیصلہ کیا ہے۔
پنجاب کے وزیر تعلیم رانا مشہود نے کہا کہ حکومت صورت ھال کا جائزہ لینے کے بعد ہی فیصلہ کرے گی کہ اسکول و کالجز کب کھولے جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc full bench to hear petition against tahirul qadris upcoming protest today in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply