نواز شریف کے خلاف توہین عدالت معاملہ کی سماعت کے لیے تشکیل دی گئی ایک اور فل بنچ تحلیل

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کے خلاف توہین عدالت کی عذر داریوں کی سماعت کرنے والی لاہور ہائی کورٹ کی ایک اور فل بنچ اس وقت تحلیل کر دی گئی جب اس بنچ نے ایک جج نے پیر کے روز خود کو معاملہ کی سماعت سے الگ کر لیا۔
نواز شریف اور ان کے کنبہ والوں کے خلاف توہین عدالت کی کئی درخواستوں پر جیسے ہی پیر کے روز سماعت شروع ہوئی جسٹس شاہد مبین نے سماعت سے خود کو الگ کر لیا۔
واضح رہے کہ نواز شریف اور ان کے خاندان والوں پر ان کے ’عدلیہ مخالف بیانات “ کے لیے توہین عدالت مقدمی دائر کیا گیا ہے۔اس فل بنچ کے سرباہ جسٹس مظہر علی اکبر نقوی تھے اور دیگر ججوں میں جسٹس مبین اور جسٹس عطیر محمود تھے۔
اس سے قبل اس معاملہ کی سماعت سے جسٹس شاہد بلال حسن کے خود کو الگ کرلینے اور ملتان بنچ میں تبادلہ ہو جانے کے باعث لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس نے یہ نئی فل بنچ تشکیل دی تھی۔لیکن آج وہ بھی تحلیل کر دی گئی۔

Title: lhc bench set to hear contempt petitions against nawaz dissolves after judges recusal | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply