حکومت حافظ سعید کو پریشان نہ کرے ، خیراتی سرگرمیاں جاری رکھنے دی جائیں: لاہور ہائی کورٹ

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے حکومتی اہلکاروں کو حکم دیاہے کہ کالعدم جماعت الدعویٰ کے سربراہ حافظ سعید کو تنگ نہ کیا جائے اور انہیں آئندہ سماعت کی تاریخ23اپریل تک انہیں سماجی بہبود کی سرگرمیاں جاری رکھنے دی جائیں۔
جسٹس امین الدین خان نے ، جنہوں نے سعید کی جانب سے اے کے ڈاگر کے ذریعہ دائر کی گئی پٹیشن کی سماعت کی تھی، حکام کو ہدایت کی کہ وہ23اپریل تک جماعت الدعویٰ کے لیڈر کی پٹیشن کا جواب داخل کریں۔ سعید نے اپنی پٹیشن میں الزام لگایا کہ حکومت امریکہ کے دباؤ مین آگئی ہے اور اسی لیے ان کی تنظیم کے کام کاج میں مداخلت کر رہی ہے ۔
پٹیشن میں یہ بھی کہا گیا کہ کسی بھی ایسی تنظیم یاجماعت کو خدمت خلق اور خیراتی کاموں سے روکنا غیر آئینی ہے۔ ڈاگر نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مقدمہ حساس نوعیت کا ہے اس لیے عدالت کو فل بنچ تشکیل دینی چاہیے۔جس پر جسٹس خان نے کہا کہ فل بنچ تشکیل دینے کا فیصلہ آئندہ سماعت کے دوران کیاجائے گا۔

Title: lhc bars govt from harassing hafiz saeed over welfare activities | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply