لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف اور مریم کی عدلیہ مخالف تقریریں ٹیلی کاسٹ کرنے پر پابندی لگادی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلوں کو عارضی طور پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این)کے سربراہ نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی عدلیہ مخالف تقاریر ٹیلی کاسٹ کرنے پر15روز کی پابندی لگا دی۔
جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی کی سربراہی میںایک تین ججی مکمل بنچ نے، جس کے دیگر ججوں میں جسٹس عاطر محمود اور جسٹس چودھری مسعود جہانگیر ہیں، پی ایم ایل این لیڈروں کے ذریعہ کی گئی عدالیہ مخالف تقریروں کے خلاف عذر داریوں کی سماعت شروع کی۔
بنچ نے پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) کو ہدایت کی کہ توہین آمیز تقریر کے حوالے سے معرض التوا میںپڑی شکایات کا 15روز کے اندر نپٹارہ کر دے۔
بنچ نے یہ بھی حکم دیا کہ جب تک ان شکایات پر حکام فیصلہ نہ سنادیں اس وقت تک پی ایم ایل این لیڈروں کی مبینہ طور پر عدلیہ مخالف تقریریں ٹیلی کاسٹ نہ کی جا ئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc bans airing of nawaz maryams anti judiciary speeches for 15 days in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply