لاہور ہائی کورٹ نے نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی افتخار چودھری کی پٹیشن سماعت کے لیے منظور کر لی

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس منصور علی شاہ کی سنگل بنچ نے منگل کے روز سابق چیف جسٹس افتخار چودھری کی وہ عذر داری سماعت کے لیے منظور کر لی جس میں وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔
عرضی پر سماعت کے لیے بنچ نے 6اکتوبر تاریخ مقرر کی ہے۔چودھری کی ڈیموکریٹک پارٹی کی جانب سے دائر کی گئی عرضی میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم اور ان کے افراد خاندان نے اپنے خفیہ اثاثہ جات کے حوالے سے دروغ بیانی سے کام لیاتھا لیکن پنامہ لیکس نے سارے اثاثہ جات اور کاروبار کو بے نقاب کر دیا۔
لہٰذا وزیر اعظم اور ان کے افراد خاندان کو ہمیشہ کے لیے الیکشن لڑنے کا نااہل قرار دیا جائے۔عذر داری میں کہا گیا ہے کہ قومی اسمبل؛ی کے اسپیکر کو اس ضمن میں ریفرنس بھی دیا گیا تھا لیکن اس پر بھی کوئی کارروائی نہیں ہوئی اور ریفرنس خارج کر دی گئی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lhc accepts former chief justice iftikhar chaudhrys petition for disqualification of pm in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply