حکومت شریف خاندان کو رہا کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کا احترام کرتی ہے: فوادچودھری

لاہور:ودفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے ایون فیلڈ بدعنوانی معاملہ میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کے خلاف احتساب عدالت کے فیصلہ کو معطل کرنے کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم کو ضابطہ کی بنیاد کے مطابق بتاتے ہوئے کہا کہ حکومت ملک کی عدالتوں کا احترام کرتی ہے۔

اور اس معاملہ میں قانون اپنا کام کرے گا۔ تاہم انہوںنے کہا کہ شریف خاندان ابھی تک یہ ثابت نہیں کر سکا ہے کہ ان کے پاس اربوں روپے کس مد میں اور کیسے آئے۔

پاکستان تحریک انصاف کے میڈیا ڈپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق مسٹر چودھری نے کہا کہ ملک کی عدالتیں آزادانہ کام ر رہی ہیں اور قومی احتساب بہورو بھی ایک آزا د اور خود مختار ادارہ ہے اور اس کی سرگرمیوں میںحکومت کا کوئی عمل دخل نہیں ہے۔

مسٹر چودھری نے جو حکمراں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سکریٹری اطلاعات بھی ہیں، کہا کہ حکومت ہائیکورٹ کے تمام سابقہ فیصلوں کی مانند اس فیصلہ کا بھی احترام کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور ملک کے عوام کرپشن میں ملوث تمام لوگوں کے خلاف کارروائی چاہتے ہیں۔چودھری نے کہا کہ پاکستان کے عوام لوتی ہوئی دولت کو وطن واپس منگوانا چاہتے ہیں اور حکومت اس مقصد کی تکمیل کے لیے تندہی سے لگی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Law will take its course pti responds to nawaz judgement in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply