کراچی کے سمینار میں جمعة الوداع کو یوم القدس کے طور پر منانے کی تلقین

کراچی :امام خمینی کے فرمان کے مطابق گذشتہ کئی سالوں سے دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر مناتے ہیں۔ اس دوران اسرائیلی جارحیت کی مذمت اور اسرائیل سے اظہار بیزاری کرنے کے ساتھ ساتھ فلسطینی مسلمانوں کی حمایت اور قبلہ اول کی آزادی کا مطالبہ کیا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق کراچی میں متحدہ علماء محاذ کی جانب سے مختلف مسالک و مکاتب سے تعلق رکھنے والے علمائے کرام نے مشترکہ القدس سیمنار منعقد کیا ہے۔ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کا کہنا ہے کہ بیت المقدس مسلمانوں کی مشترکہ میراث ہے جس کی آزادی کے لئے تمام مکاتب فکر کو جدوجہد کرنی چاہئے۔ مقررین نے امام خمینی کی جانب سے رمضان المبارک کے آخری جمعے کو یوم القدس کے طور پر منانے کے اعلان کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت تمام مسلمان بلا امتیاز مذہب و مسلک قبلہ اول کی آزادی کے لئے اپنی جدوجہد کو تیز کریں۔مقررین کا مزید کہنا ہے کہ اسلام امن کا مذہب ہے جو محبت اور رواداری کا درس دیتا ہے۔
وہ وقت دور نہیں جب یہود نصاری دنیا بھر میں ذلت و رسوائی سے دوچار ہوں گے۔ سیمینار کے شرکا نے اسرائیل سے بیزاری کا اعلان کرتے ہوئے اسرائیلی جھنڈے نذر آتش کرنے کے علاوہ اسرائیل کے خلاف نعرے بھی لگائے۔
واضح رہے کہ متحدہ علما محاذ کے تحت القدس سیمینار میں جمعیت اہل حدیث پاکستان، شیعہ ایکشن کمیٹی، مجلس وحدت مسلمین، شیعہ علما کونسل، تنظیم اسلامی، جمعیت علمائے پاکستان اور جعفریہ الائنس سمیت دیگر مذہبی جماعتوں کے رہنما شریک تھے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Last friday of ramadan to be observed as al quds day in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply