چودہ رکنی پاکستانی پارلیمانی وفد ایران کے دورے پر، ایرانی حکام سے کئی امور پر تبادلہ خیال

تہران:بلوچستان اسمبلی کی اسپیکر راحیلہ درانی کی قیادت میں ایک14 رکنی پارلیمانی وفد ایران کے دورے پر ہیں۔ صوبائی پارلیمانی وفد نے اس دوران ایرانی اعلیٰ حکام اور پارلیمانی وفود سے اہم ملاقاتیں کیں اوردوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے اور دہشت گردی کے خلاف مشترکہ اقدامات سمیت تمام شعبوں میں دونوں ممالک کی جانب سے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا گیا۔
راحیلہ درانی کی سربراہی میں پارلیمانی وفد نے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈاکٹر علی لاریجانی سے بھی ایک اہم ملاقات کی ۔ دوران ملاقات اسپیکر علی لاریجانی نے کہا کہ ایران، پاکستان کے ساتھ تمام شعبوں میں تعاون کا خواہاں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران خاص طور پر بلوچستان کی ترقی کے لئے بھی مدد فراہم کرنے کے لئے تیار ہیں اور باہمی تعاون سے دونوں ممالک کو درپیش مشکلات کا خاتمہ کیا جا سکتا ہے۔
ملاقات میں راحیلہ درانی نے کہا ہے کہ علاقائی سیکیورٹی ہمارے لئے بہت اہم ہے اور اس حوالے سے پاکستان آرمی مشترکہ سرحدوں کے تحفظ کے لئے کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرے گی۔ انہوں نے پاکستانی تاجر برادری بالخصوص زائرین کو بہتر خدمات فراہم کرنے کے لئے کوئٹہ سے زاہدان اور کوئٹہ سے مشہد کے درمیان براہ راست پروازوں کے قیام پر بھی زور دیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Larijani calls for border markets with pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply