ایران پاکستان سرحد پر بارودی سرنگ دھماکے میں 3ہلاک

اسلام آباد: ایران پاکستان کی مشترکہ سرحد پر ایک بارودی سرنگ دھماکے میں کم ا زکم تین شہری جاں بحق ہو گئے۔ ان میں سے دو خواتین اور ایک مرد شامل ہے۔
پاکستانی اخبار ایکسپریس ٹریبون کے مطابق یہ بارودی سرنگ دھماکہ پاک ایران سرحد کے قریب چاغی ضلع کے راجھے علاقہ میں اس وقت ہو جب دو خواتین اور یک بچے کو لے جارہی ایک گاڑی نامعلوم تخریب کاروں کے ہاتھوں بچھائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آگئی۔
ہلاک شدگان کی شناخت بی بی نسیمہ اور بی بی مریم اور گاڑی کے ڈرائیور کی عبد الرحمٰن ریکی کے طور پر کی گئی ہے۔جبکہ ان کے ساتھ ایک بچہ شدید زخمی حالت میں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Landmine kills 3 at iran pakistan border in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply