لعل شہباز قلندر کا765واں عرس سہوان شہر میں شروع ہو گیا

کراچی:سندھ کے مشہور صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے765 ویں عرس کی تقریبات روایتی جوش و خروش اور تزک و احتشام کے ساتھ پیر سے سہوان شہر میں شروع ہو گیا ۔ لعل شہباز قلندر کا مزار سندھ میں بسنے والے تمام انسانوں کے لئے قابل احترام اور ایک روحانی پناہ گاہ ہے۔ سندھ میں بسنے والے تمام مذاہب و مسالک اور ادیان کے پیروکار لعل شہباز قلندر سے بے حد عقیدت رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ہر سال لعل شہباز قلندر کا عرس بڑی شان و شوکت سے منایا جاتا ہے۔
ذرائع کے مطابق گورنر سندھ محمد زبیر نے سینئر صوبائی وزیر نثار کھوڑو اور وزیر بلدیات جام خان شورو کے ہمراہ لعل شہباز قلندر کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھا کر عرس کی تقریبات کا افتتاح کر دیا ہے۔ اس موقع پر میڈیاکے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گورنر سندھ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت نے مزار پر سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے ہیں اور عرس پر آنے والے زائرین کے لئے بھی بہترین انتظامات موجود ہیں۔

Title: lal shahbaz qalandars urs begins | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply