پسند سے شادی کرنے پر ماں نے بیٹی کو زندہ جلا دیا

لاہور: ایک عورت نے اپنی بیٹی کو اپنی مرضی سے شادی کرنے پر زندہ جلا دیا۔18سالہ لڑکی کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔علاقہ کے تھانہ ایس ایچ او شیخ حماد اختر نے بتایاکہ مست اقبال روڈ کی رہائشی یہ لڑکی جس شخص کے عشق میں مبتلا ہو گئی تھی اس سے اس کے والدین شادی نہیں کرنے دینا چاہتے تھے۔
واقعہ سے دو روز پہلے اس لڑکی کے گھر والوں نے متوفیہ کو اس بہانے سے گھر بلایا کہ وہ اسے احسن طریقہ سے وداع کرنا چاہتے ہیں۔لیکن وہ جیسے ہی گھ واپس آئی اس کی ماں نے اس پر پیٹرل کا کین الٹ دیا اور اسے آگ لگا دی۔پولس نے کہا کہ اس عورت نے اپنا جرم قبول کر لیا ہے۔
پولس نے ماں کو گرفتار کر کے لاش پوسٹمارٹم کے لیے بھیج دی۔سکنڈ ڈویژن پولس سپرنٹنڈنٹ عبادت نثار نے کہا کہ متوفیہ کا بھائی جو دوبئی سے آیا ہوا تھا واقعہ کے بعد سے ہی فرا ر ہے اور پولس اس کی تلاش میں ہے۔لڑکی کو جلا کر مار ڈالنے کے بعد سے اس کے شوہر کا بھی کوئی اتہ پتہ نہیں ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: lahore woman torches teenage daughter for marrying man of choice in Urdu | In Category: پاکستان  ( pakistan ) Urdu News

Leave a Reply