لاہور میں بم افواہ کے بعد چھ اسکول دن بھر کے لیے بند کر دیے گئے

لاہور: پولس کے مطابق بدھ کو لاہور میں بم رکھے جانے کی تسلسل سے ملنے والی ٹیلی فون کالوں کے پیش نظر شہر کے کم ا زکم 6اسکول دن بھر کے لیے بند کر دیے گئے۔ایک موٹر سائیکل سوار نے گلشن راوی کے جی بلاک میں واقع گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول اور سعیدہ بٹ پرائیویٹ اسکول پر تعینات دو پہریداروں کو اسکول میں بم کی موجودگی کے بارے میں بتایا۔
اسکول انتظامیہ کو اس سے مطلع کر دیا گیا جس نے احتیاطی تدابیرکے طور پر اسکول کو طلبا سے خالی کر الیا۔چاندنی چوک سندا میں گورنمنٹ بوائز ہائی اسکول، یتیم خانہ چوک کے قریب حمایت اسلام اسکول اور ملت پارک و ٹاو¿ن شپ علاقوں میں دو دیگر اسکولوں میں بھی الرٹ کر دیا گیا ۔ بم کی افواہ پھیلنے کے بعد افراتفری مچ گئی اور لرکوں نے جتنی جلد ہو سکتا تھا اسکول خالی کرنا شروع کر دیے۔مارے فکر کے بچوں کے والدین بھی اسکول پہنچ گئے۔جن اسکولوں کو دھمکی ملی ہے ان میں دن بھر کے لیے تعطیل کا اعلان کر دیا گیا۔

Title: lahore schools closed for the day after bomb hoax | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply