لاہور ہائی کورٹ نے حکومت کو حافظ سعید کو گرفتار کرنے سے تاحکم ثانی روک دیا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے حکومت پاکستان کو 2008کے ممبئی حملوں کے کلید ملزم اور جماعت الدعویٰ کے سربراہ کو تا حکم ثانی گرفتار کرنے سے روک دیا۔
حافظ سعید نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی نگراں ٹیم کے دورے سے قبل اپنی گرفتاری اور جماعت الدعویٰ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کے خلاف کارروائی رکوانے کے لیے عدالت سے رجوع کیا تھا۔
انہوں نے عدالت میں داخل اپنی عرضی میں کہاکہ حکومت امریکہ اور ہندوستان کی ایماءپر انہیں گرفتار کرنا چاہتی ہے۔اور ہی لابی کچھ سالوں سے یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ 2008کے ممبئی حملوں میں ان کا ہاتھ تھا۔
جسٹس امین امین الدین خان نے سعید کی اپیل سنی اور حکومت کو تاحکم ثانی حافظ کے خلاف کوئی کارروائی کرنے سے روک دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lahore high court restrains pakistan govt from taking action against hafiz in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply