لاہور ہائی کورٹ سے گلو بٹ کی رہائی کے احکام جاری

لاہور: لاہور ہائی کورٹ کی ایک دو رکنی بنچ نے ماڈل ٹاؤن واقعہ کے دوران پولس کی موجودگی میں بے خوف و خطر گاڑیوں میں توڑ پھوڑ مچانے کے جرم میں جیل بھیجے جانے والے گلو بٹ کو ، جس کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ مسلم لیگ نواز کا کارکن ہے، رہا کرنے کے احکام جاری کر دیے۔ اس کے وکیل نے کہا کہ بٹ جیل میں قید کی میعاد پوری کر چکا ہے۔
عدالت نے گلو بٹ کے اوپر سے وہ الزامات بھی ہٹا دیے جو دہشت گردی قانون کی دفعات کے تحت اس پر لگائے گئے تھے۔گلو بٹ کی رہائی کے فیصلہ پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک نے کہا ہے کہ شریف برادران کو گلو بٹ کا گل پوشی کے ساتھ استقبال کرنا چاہیے۔
لاہور ہائی کورٹ نے اپنے فیصلہ میں کہا کہ اگر کاروں کے شیشے توڑنے والے گلو بٹ کی تعریف کرنے والے پولس سپرنتنڈنٹ کو گرفتار نہیں کیا گیا تو بٹ کو بھی رہا ہوجانا چاہئے۔عدالت نے حکومت پنجاب کو حکم دیا کہ وہ فی الفور بٹ کو رہا کر کے عدالت کو اس سے مطلع کرے۔

Title: lahore high court orders release of gullu butt | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply