غیرت کے نام پر بہن۔ بہنوئی کے قتل کے جرم میں دوبھائیوں کوسزائے موت

لاہور: لاہور کی ایک سیشن عدالت نے 6سال قبل ناموس کے نام پر اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کرنے کے جرم میں پیر کے روز دو بھائیوں کو موت کی سزا سنا دی۔جج نوید اقبال نے ان دونوں پردس لاکھ روپے فی کس جرمانہ بھی کیا ہے۔ان دونوں بھائیوں نے چھ سال پہلے اپنی پسند سے شادی کرنے پر اپنی بہن صبا اور اس کے شوہر شفیق کو قتل کر دیا تھا۔یہ جوڑا لاہور کے فصیلی شہر کے یاکی گیٹ کا رہائشی تھا اور دونوں نے2009میں شادی کی تھی۔اور وہاں سے چلے گئے تھے۔ لیکن لڑکی کے بھائی احسان اور ذیشان نے ایک ماہ بعد انہیں کھانے پر مدعو کیا اور گولی مار کر ہلاک کر دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lahore court sentences brothers to death over honour killing in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply