لاہور کا آرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا

لاہور:حکومت نے یہاں بنایا گیاآرمی میوزیم عوام کے لیے کھول دیا گیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق لاہور میں سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمی میوزیم کا چند روز پہلے افتتاح کیا تھا جسے عوام کی توجہ اور دلچسپی کو مد نظر رکھتے ہوئے کھول دیا گیا ہے تاکہ عوام پاک فوج کی خدمات اور قربانیوں سے آگاہ ہوسکے۔ اس میوزیم کا مقصد یہی ہے کہ عوام کی پاک فوج کے متعلق معلومات میں اضافہ ہو۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی میوزیم میں لاہور تحریک پاکستان کی تاریخ اور ورثے کو پیش کیا گیا ہے۔
آرمی میوزیم لاہور میں قومی ثقافت کا عنوان ” پیدائش نو “ رکھا گیا ہے۔ قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے لیے ایک الگ شعبہ قائم کیا گیا ہے۔ مسلح افواج کی مہارتوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ سمیت جنگوں کی تاریخ کے شعبے بھی قائم کیے گئے ہیں۔ اسی طرح میوزیم میں شہدا کارنر، نشان حیدر گیلری، سیاچن کی زندگی، کشمیر کارنر، اقوام متحدہ میں پاکستان کا کردار ، تشکیل معاشرہ، قوم سازی کی کوششوں اور اقلیتوں کی قربانیوں کو بھی تصاویر اور مختلف ہنری اشیا کے ساتھ دلچسپ بنا کر واضح کیا گیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Lahore army museum opens for public in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply