کلثوم نواز کاغذات نامزدگی کی جانچ پڑتال سے بچنے کے لیے لندن پرواز کر گئیں

لاہور: سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی اہلیہ کلثوم نواز انتخابی حلقہ 120 لاہور سے قومی اسمبلی کی نشست پر ہونے والے ضمنی الیکشن کے لیے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کے بعد الیکشن کمیشن آف پاکستان کے جانچ پڑتال کے عمل سے گزرنے سے بچنے کے لیے لندن چلی گئیں۔ وہ پی کے 757-پرواز سے روانہ ہوئی ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن نے انہیں ہدایت دی تھی کہ وہ آج سہ پہر تین بجے الیکشن کمیشن میں حاضر ہوں ۔کلثون نواز کے ہوائی ٹکٹ کی ایک نقل سے معلوم ہوا ہے کہ وہ24ستمبر کو پاکستان واپس آئیں گی۔جبکہ یہ ضمنی انتخابات 24ستمبر کو ہوگا۔ اس سے پہلے تحریک انصاف اور بعض دوسری سیاسی جماعتوں کی طرف سے کلثوم نواز کے کاغذات نامزدگی جمع کروانے پر اعتراض کیا گیا تھا، جسے ریٹرننگ آفیسر نے مسترد کر دیا تھا۔
ریٹرننگ آفیسر کا کہنا تھا کہ اعتراضات پر تحقیقات کا وقت نہیں لہذا اعتراض کرنے والے اپیلٹ ٹریبونل میں فیصلے کو چیلنج کر سکتے ہیں۔ مسلم لیگ ن کے رہنماآصف کرمانی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے نواز شریف اور مسلم لیگی کارکنوں کو سرخرو کیا ہے۔آصف کرمانی نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا: اعتراضات کرنے والوں نے قوم کا وقت ضائع کیا ہے اور آئندہ بھی ان کا یہی ارادہ ہے کہ وہ قوم اور خادمین قوم کا قیمتی وقت ضائع کریں۔ انہوں نے کہا: مسلم لیگ ن ملک کو ترقی کی راہ پر لے کر تیزی سے چل رہی تھی کہ ان نا عاقبت اندیشوں نے روڑے اٹکانا شروع کر دیے، جس کا نتیجہ یہ ہوا کہ ملک ترقی کے راستے پر چلتے چلتے رک گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سازشی لوگ نہیں ، ہم میدان کے لوگ ہیں اور فیصلہ میدان میں ہوگا۔تحریک انصاف کی امیدوار یاسمین راشد کا کہنا ہے کہ بیگم کلثوم نے کاغذات نامزدگی کو صحیح طرح سے پ±ر نہیں کیا، اس میں حقائق چھپائے گئے ہیں لہذا ان کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جائیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kulsoom nawaz heads to london skipping ecps scrutiny for na 120 in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply