نواز حکومت کاہندوستانی جاسوس کل بھوشن یادو کو ہند کے حوالے کرنے کا کوئی ارادہ نہیں: سرتاج عزیز

اسلام آباد: وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے مشیر برائے امور خارجہ سرتاج عزیز نے سینیٹ میں قانون سازوں کو مطلع کیا کہ ہندوستانی جاسوس کل بھوشن یادو کو ہند کے حوالے کرنے کا حکومت کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔ پارلیمنٹ کے ایوان بالا کے اراکین کو بریفنگ دیتے ہوئے عزیز نے ان خبروں کو خارج کر دیا کہ کسی وقت ریمنڈ ڈیوس کی طرح ہندوستانی جاسوس کو بھی ہندوستان کو سونپ دیا جائے گا۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ ایسا کچھ نہیں ہوگا ۔ نہ ہی ایسا کوئی امکان ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہندوستانی بحریہ کے بر سرکار افسر یادو کو، جسے گذشتہ سال مارچ میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا، سزا دینے لیے ایک مقدمہ بنایا جا رہا ہے۔بعد ازا اس نے پاکستان خاص طور سے بلوچستان اور کراچی میں عدم استحکام پیدا کرنے کے لیے انڈین ریسرچ اینڈ انالائسز ونگ (را) کا ایجنٹ ہونا قبول کر لیا تھا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kulbhushan yadav will not be extradited sartaj assures lawmakers in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply