کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے دفترخارجہ میں ملاقات

اسلام آباد: پاکستان کی فوجی عدالت سے سزا یافتہ کلبھوشن یادیو نے دفتر خارجہ میں ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دفترخارجہ کی ڈائریکٹر انڈین ڈیسک ڈاکٹر فریحہ بگٹی کی موجودگی میں اپنی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کی۔
کلبھوشن یادیو کی اہلیہ چتانکل یادیو اور والدہ اوانتی یادیو کے ہمراہ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ بھی براستہ دبئی نجی ایئر لائنز کی پرواز ای کے 612 کے ذریعے انڈیا سے اسلام آباد پہنچے۔ اسلام آباد ایئرپورٹ پر کلبھوشن یادیو کے اہلخانہ کے استقبال کے لیے دفتر خارجہ کے حکام بھی موجود تھے۔ کلبھوشن کے اہلخانہ کو سخت سیکیورٹی میں بینظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہندوستانی ہائی کمیشن پہنچا گیا جہاں انہیں ہندوستانی ہائی کمیشن کے حکام کی جانب سے بریفنگ دی گئی، بعد ازاں انہیں دفترِ خارجہ لایا گیا۔
کلبھوشن یادیو کی اہلیہ اور والدہ سے ملاقات کے دوران ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر جے پی سنگھ اور دفتر خارجہ کی ڈائریکٹر انڈین ڈیسک ڈاکٹر فریحہ بگٹی سمیت دفتر خارجہ کا ایک اور عہدیدار بھی موجود تھا جس کا نام سامنے نہیں آسکا۔ ہندوستانی ڈپٹی ہائی کمشنر ملاقات میں موجود رہے لیکن انہیں کلبھوشن یادیو سے بات کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ کلبھوشن یادیو سے لگ بھگ 40 منٹ کی ملاقات کے بعد ان کی اہلیہ اور والدہ دفتر خارجہ سے بھارتی ہائی کمیشن روانہ ہوگئیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kulbhushan jadhav meets family in pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply