پاکستان میں ہندوستانی قیدی کلبھوشن جادھو پر پھر مقدمہ چلایا جائے گا:پاکستانی حکام

نئی دہلی: جاسوسی کے جرم میں سزائے موت کے مستحق قراردیے جانے کے بعد پھانسی کے منتظر قیدی ہند نژاد کلبھوشن جادھو پر اب دہشت گردی اور سبوتاژ کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔
پاکستانی اخبار ڈان کی رپورٹ کے مطابق حکام نے اس ضمن میں کچھ نہیں بتایا کہ آیا اس مقدمہ کی بھی فوجی عدالت ہی سماعت کرے گی۔پاکستانی حکام نے ڈان کو بتایا کہ جادھو کئی معاملات میں ماخوذ ہے ۔
واضح رہے کہ جادھو کو گذشتہ سال اپریل میں ایک پاکستانی فوجی عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔لیکن انٹرنیشنل کورٹ آف جسٹس نے گذشتہ سال ہی مئی میں سزائے موت پر حکم امتناعی جاری کر دیا تھا۔
پاکستان نے ابھی تک کسی ہندوستانی قونصلر کو جادھو سے ملاقات نہیں کرنے دی ہے۔ہاں البتہ اس نے جددھو کی والدہ اور بیوی کی دسمبر میں جادھو سے ملاقات کرا دی تھی۔
لیکن پاکستانی حکام کے ذریعہ جادھو کی والدہ بیوی کے ساتھ بدسلوکی نے ہندوستان او رپاکستان کے درمیان پہلے سے ہی کشیدہ تعلقات میں مزید کشیدگی پیدا کر دی تھی۔

Title: kulbhushan jadhav again under trial in pakistan this time for alleged terrorism sabotage report | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply