سندھ و خیبر پختون خوا کے وزراءاعلیٰ اور پنجاب کے اسپیکر کا انتخاب عمل میں آگیا

اسلام آباد: 25جولائی کے عام انتخابات کے بعد قومی اسمبلی سے پہلے صوبائی اسمبلیوں میں سب سے بڑی پارٹی بن کر ابھرنے والی جماعتوں نے اپنے اپنے قانون ساز پارٹی قائد منتخب کر کے وزیر اعلیٰ کی کرسی تک پہنچا دیا۔

خیبر پختوں خو اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ، جس نے ایک روز قبل اسپیکر اور نائب اسپیکرکے عہدے جیتے تھے، نامزد امیدوار محمود خان ایوان کے قائد منتخب کر لیے گئے۔

حزب اختلاف نے میاں نثار گل کو اپنا امیدوار بنایا تھا۔ وزیر اعلیٰ کا انتخاب ایوان کی تقسیم کے ساتھ ہوا۔ گل کی حمایت کرنے والوں کو لابی 1میں اور خان کے حامیوں کو لابی2میں جانے کہا گیا ۔اور جب گنتی ہوئی تو محمود خان کونثار گل کے 33ووٹوں کے مقابلہ77ووٹ سے وزیر اعلیٰ منتخب کرلیا گیا۔

بعدازاں سندھ اسمبلی نے پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے مراد علی شاہ کو سندھ کو دوبارہ وزیر اعلیٰ منتخب کر لیا۔پی پی پی کے ایوان میں 17خواتین اور پانچ اقلیتی سیٹوں کے ساتھ97ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔ شاہ کو 97اور جی ڈی اے کے امیدوار شہریار مہپر کو61ووٹ ملے۔

پنجاب میں مسلم لیگ قائد کے لیڈر چودھری پرویز الٰہی کو اسپیکر منتخب کر لیا گیا۔انہوں نے پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے اقبال گوجر کو ہرایا ۔انہیں147اور پرویز الٰہی کو201ووٹ ملے۔ایوان میں354نشستیں ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kp sindh chief ministers elected in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply