خیبر پختون خوا حکومت نےحافظ سعید کی جماعت الدعوٰ یٰ کی مساجد و مدرسے بند کر دیے

پشاور:خیبر پختون خوا کی حکومت نے سنیچر کے روز حافظ سعید کی قایدت والے جماعت الدعویٰ اور اس کے خیراتی ادارے فلاح انسانیت فااؤنڈیشن کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے تنظیم کے دفاتر و دیگر اداروں میں سیل لگا دی۔
پشاور کے ضلع انتظامیہ نے وفاقی حکومت کی ہدایت پر پولس اور قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کی مدد سے جماعت الدعویٰ کے خلاف یہ کارروائی کی ہے۔
ایک سینئر افسر کے مطابق حکومت نے فاؤنڈیشن کے دفاتر، تین مدرسے اور دو مسجدوں پر قبضہ کر کے ان کا نظم و نسق دیکھنے کے لیے انہیں اوقاف کے حوالے کر دیا۔

Title: kp government seals offices of hafiz saeeds jud fif seizes mosques seminaries | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply