اسلام آباداور تہران کے درمیان راست پروازیں شروع

اسلام آباد: یہاں سے براہ راست پرواز سے ایران کے دارالخلافہ تہران جانے کا دیرینہ مطالبہ اس وقت پوا ہو گیا جب ایرانی ہوا پیمائی کمپنی کیش ائیر نے ایران کے دارالحکومت تہران کے لیے براہ راست پروازیں شروع کر دیں ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ تہران-اسلام آباد براہ راست پروازوں سے پاک، ایران تجارتی اور اقتصادی سرگرمیوں کو فروغ ملے گا۔ تہران سے اسلام آباد براہ راست پرواز کی افتتاحی تقریب پاکستانی قونصل جنرل یاور عباس کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔کیش ایئر لائن کی پرواز کے آغاز سے ایران اور پاکستان کے درمیان موجودہ پروازوں کی تعداد چار ہوگئی ہے اور چاروں جہاز ایرانی کمپنیاں ہی چلارہی ہیں۔
ایران ایئر کمپنی کی جانب سے تہران اور کراچی کے درمیان ہر جمعرات کے روز پرواز چلائی جاتی ہے جبکہ ایران کی نجی کمپنی تابان کی مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پرواز پہلے سے ہی موجود ہے اور حال ہی میں ایران کی کمپنی ماہان ایئر نے بھی مشہد اور لاہور کے درمیان براہ راست پروازوں کا آغاز کر دیا ہے۔پاکستان کی پی آئی اے اور شاہین ائیر بھی گزشتہ کچھ عرصہ تک ایران کے لئے پروازیں چلاتی رہی ہیں تاہم ہر مرتبہ مختصر مدت کے بعد عدم دلچسپی کی بنا پر ناکام ہوکر پروازوں کو بند کردیا گیا۔واضح رہے کہ اسلامی جمہوری ایران میں حضرت علی بن موسیٰ الرضا علیہ السلام کا حرم مطہر ہے اور ہر سال پاکستان بھر سے لاکھوں زائرین حرم مطہر کی زیارت کے لئے ایران جاتے ہیں۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kish airline starts islamabad tehran flights in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply