قوم کو دہشت گردی کا قلع قمع کرنے کے لیے متحد ہونا پڑے گا:علی حیدر گیلانی

ملتان:سابق وزیر اعظم پاکستان یوسف رضا گیلانی کے بیٹے علی حیدر گیلانی نے کہا ہے کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے لیے پورے ملک و قوم کو متحد ہونا پڑے گا۔جس مقام سے تین سال قبل وہ اغوا کیے گئے تھے وہاں مقامی میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے گیلانی نے مزید کہا کہ جہاں تک سلامتی کا تعلق ہے تو گذشتہ ساڑھے تین سال پہلے ملک کی جو صورت حال تھی اس میں نمایاں سدھار آیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی بازیابی تنہا ان کی جیت نہیں ہے بلکہ عوام کو بھی اس کا کریڈٹ جاتا ہے۔کیونکہ انہیں اغوا ہونے سے بچانے کے لیے ان کے سکریٹری غلام محی الدین اور محافظ تن امین نے اپنی جان قربان کر دی۔انہوں نے یہ بات صاف کر دی کہ ان کے اغوا کنندگان پاکستانی تھے جنہوں نے انہیں بعد میں بتایا کہ ان کا تعلق القاعدہ سے ہے۔انہوں نے یہ انکشاف بھی کیاکہ ان کے اغوا کنندگان کا تعلق القاعدہ پنجاب سے ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kidnappers belonged to al qaeda punjab ali haider gilani in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply