راولپنڈی میں اسلامی جماعتوں کے ہاتھوں اغوا دو پولس اہلکار شدید زخمی حالت میں پائے گئے

راولپنڈی: اتوار کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل سے جن دو پولس اہلکاروں کو مذہبی جماعتوں کے نامعلوم کارکنوں نے اغوا کر لیا تھا وہ سوہن میں ایک سڑک کے کنارے شدید زخمیحالت میں بیہوش پڑے پائے گئے۔
ان کی ہڈیاں ٹوٹی ہوئی تھیں اور چہرے و جسم پر جا بجا چوٹ کے نشانات تھے۔پولس کی ایک گشتی پارٹی کو جیسے ہی زخمی حالت میں کراہتے ہوئے یہ پولس اہلکار وہاں پڑے دکھائی دیے انہیں فوراً ڈسٹرکٹ اسپتال جہاں سے انہیں اغوا کیا گیا تھا لے جایا گیا۔
ایک ڈاکٹر کے مطابق ان پولس اہلکاروں کے اندرونی چوٹیں بھی بہت آئی ہیں ۔ ان دونوں کی شناخت سب انسپکٹر اسلم حیات اور امانت علی کے طور پر کی گئی ہے۔
سب انسپکٹر اسلم حیات کی بائیں کہنی ٹوٹ گئی اور ان دونوں کو پلاسٹک چڑھے تار، لاٹھیوں اور بلموںسے پیٹا گیا ہے ۔

Title: kidnapped police officials found by roadside in rawalpindi with marks of torture | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply