وزیر خارجہ خواجہ آصف تین روزہ دورہ روس پر روانہ

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ محمد آصف اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاروف کی دعوت پر تین روزہ دور روس پر وانہ ہو رہے ہیں۔ 19تا 22فروری ماسکو میں قیام کے دوران وزیر خارجہ روسی ہم منصب کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کے ساتھ ہی باہمی مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی معاملات پر ہمہ پہلو تبادلہ خیال کریں گے۔
اس دورے کے دوان سیاسی،اقتصادی، تجارتی ، دفاعی، تدریسی،ثقافتی اور سرمایہ کاری کے شعبہ جات میں دو طرفہ تعاون کو مزید استحکام بخشنے کی راہیں اور طور طریقے تلاش کرنے کاموقع فراہم ہونا متوقع ہے۔
واضح رہے کہ دونوں ملکوں کے درمیان تمام شعبوں میں تعلقات تیزی سے بڑھ رہے ہیں۔دونوں ممالک اس سال سفارتی تعلقات کی70ویں سالگرہ بھی منا رہے ہیں۔اس سے قبل دونوں وزراءخارجہ ستمبر 2017میں نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں ملاقات کر چکے ہیں۔

Title: khwaja asif visits moscow on invitation of russian foreign minister | In Category: پاکستان  ( pakistan )

Leave a Reply