نواز شریف استعفیٰ دےکر اپنا کہا پورا کریں:خورشید شاہ

اسلام آباد:حزب اختلاف کے لیڈر اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کو چاہیے کہ وہ مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جے آئی ٹی) کی رپورٹ کی روشنی میں وزارت عظمیٰ کے عہدے سے فی الفور مستعفی ہو کر اپنا کہا پورا کریں ۔کیونکہ انہوں نے خود کہا تھا کہ اگر الزامات ثابت ہوگئے تو وہ خود ہی مستعفی ہو جائیں گے۔ قومی اسمبلی میں اپنے چیمبر میںمیڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ نواز شریف نے خود کہا تھا کہ اگر الزامات ثابت ہوگئے تو مستعفی ہو جاؤں گا۔ آج پارلیمنٹ خطرے میں ہے لہٰذا وزیر اعظم کو چاہیے کہ وہ جمہوریت اور پارلیمنٹ کو استحکام و دوام بخشنے کی خاطر اپنے قول کا پاس رکھیں اور اپنے عہدے سے مستعفی ہو جائیں۔
حزب اختلاف کے لیڈر خورشید شاہ نے وزیر اعظم سے مستفعی ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کا واقعہ یاد دلایا کہ کس طرح انہوں نے عدالت کے فیصلے پر عمل کرتے ہوئے خود استفعیٰ دے دیا تھا۔خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ حکومت آج جس رویے کا اظہار کر رہی ہے وہ باعث تشویش ہے، وزرا اداروں کو بدنام کر رہے ہیں جب کہ ریاست شخصیات سے نہیں بلکہ اداروں سے چلتی ہے اور اداروں کے کمزور ہونے سے دشمن مضبوط ہو رہے ہیں اگر حکومت چاہتی ہے کہ پارلیمنٹ چلے تو وزیر اعظم اپنے عہدے سے علیحدٰہ ہو جائیں۔ ان کا کہنا تھا جمہوریت کا حسن یہی ہے کہ دوسروں کو موقعہ دیا جائے اور اپنی ذات کی آمریت کو نافذ نہ کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khurshid shah asks pm nawaz to resign forthwith in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply