خورشید شاہ کی اقوام متحدہ میں نواز شریف کی تقریر پر کڑی تنقید

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں حزب اختلاف کے قائد سید خورشید شاہ نے اقوام متحدہ میں وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی تقریر کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کا مسئلہ کشمیر کا معاملہ اجاگر کرنے کے بجائے پاکستان میں دہشت گردی پھیلانے کے لیے ہندوستان کی سازش اور کارروائیوں سے دنیا کو واقف کرانا چاہئے تھا۔
وزیر اعظم کی تقریر پر تبصرہ کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ یہ صحیح ہے کہ مسٹر شریف نے مسئلہ کشمیر کو اٹھایا لیکن انہوں نے اس خطرے کا کوئی ذکر تک نہیں کیا جو ہندوستان کے زیر سرپرستی دہشت گردی سے پاکستان کو لاحق ہے۔
انہوں نے کہا ایک ہلکی پھلکی تقریر کردینے کے بجائے وزیر اعظم کو ملک میں دہشت گردانہ کارروائیوں میں ہندوستانی ہاتھ ہونے کے باعث پاکستان کو درپیش مسائل اور خطرات کا زور شور سے ذکر کرنا چاہئے تھا۔انہوں نے کہا یہی وقت ہے کہ ایک سیکولر ملک ہونے کا دعویٰ کرنے والے ہندوستان کا اصل چہرہ دنیا کے سامنے پیش کیا جائے۔
خورشید نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں تقریر کرنے کے لیے امریکہ روانگی سے پہلے پارلیمنٹ کو اعتماد میںنہ لینے پر بھی وزیر اوعظم پر سخت تنقید کی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khurshid criticises sharifs address at un in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply