شرپسندوں کو خلا میں بھیجنے کی وزیر اطلاعات کی تجویز کی خورشید شاہ نے خوب کھلی اڑائی

اسلام آباد: قومی اسمبلی میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) اور پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اراکین کے درمیان جارحانہ فقرے بازی اور طعنہ و تشنیع کے تبادلے اور ہاتھا پائی کی نوبت تک آجانے والی صورت حال پیدا ہوجانے کے ایک روز بعد حکومت کےحالیہ تبصروں پر حزب اختلاف کی جانب سے غصہ کے اظہار کے ساتھ منگل کی صبح اجلاس شروع ہوا۔

قومی اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کی زیر صدارت اجلاس کا آغاز سینیئر پی پی پی رہنما خورشید شاہ کے خطاب سے ہوا۔شاہ نے وزیر اطلاعات فواد چودھری کے کل کے ریمارکس پر ، جس میں انہوںنے تجویز پیش کی تھی کہ سڑکوں پر جو لوگ اور کئی سیاستداں احتجاج کر رہے ہیں انہیں ملک میں بد امنی پھیلانے کی پاداش میں خلا میں بھیج دیا جانا چاہئے، مضحکہ اڑایا۔ اسی انداز میں جواب دیتے ہوئے شاہ نے کہا کہ ان کے علم میں یہ بات آئی ہے کہ پاکستان خلائی و بالائے فضا تحقیقی ادارہ(سپارکو)کو حکم دیا گیا ہے کہ شرپسندوں کو خلا منتقل کر دے۔

انہوں نے کہا کہ انہیں یہ بھی پتہ چلا ہے کہ سپارکو سے گذشتہ پانچ سال کے اعداد و شمار مانگے گئے ہیں۔ انہوں نے خوف کے عالم میں کہا کہ بھائی اگر اس منصوبہ کا عملی جامہ پہنا دیا گیا تو ایوان ہی خالی ہو جائے گا۔ کیونکہ ایوان میں گذشتہ پانچ سال کے دوران ملک میں بے چینی پھیلانے والوں کی اکثریت ایوان میں موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ خلائی تحقیق ادارے سے پانچ سال کے بجائے صرف تین مہینے کے اعداد و شمار طلب کیے جائیں۔خورشید نے کہاکہ رات گئی بات گئی۔ انہوں نے کہا کہ دو شنبہ کو جو کچھ ہوا ناخوشگوار تھا ۔اور اسے فراموش کر کے آگے بڑھا جائے ۔ انہون نے کہا کہ ان کی پارٹی ایوان میں کوئی گڑ بڑ نہیں کرنا چاہتی ۔

اسپیکر نے ہمیں اپنے چیمبر میںبلایا تھا۔وہان حزب اختلاف پہنچی لیکن حکمراں جماعت کے اراکین غائب رہے۔انہوں نے حکمراں جماعت کے اراکین کوگالیاں دینے کی سیاست جاری رکھنے کے خلاف انتباہ دیا۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khursheed shah mocks information ministers send miscreants to space remarks in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply