عرب ملکوں کا ٹرمپ سے پینگیں بڑھانا عالم اسلام کے لیے خطرہ : خورشید شاہ

لاہور:پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس وقت متعدد اسلامی ممالک میں غیر مسلم طاقتوں نے آگ لگائی ہوئی ہے جس کی وجہ سے ہزاروں بے گناہ مسلمان مر رہے ہیں جبکہ ہمارے حکمرانوں کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ امت مسلمہ کی قیادت کا دعوی کرنے والی شخصیات بھی محض تماشائی کا کردار ادا کر رہے ہیں۔خورشید شاہ نے سعودی قیادت والے فوجی اتحاد پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ کچھ ممالک کا فوجی اتحاد تو بن گیا ہے لیکن دیگر اسلامی ممالک کا کیا ہوگا۔ انہوں نے اسلامی ممالک بالخصوص عرب ممالک کی جانب سے امریکی صدر ٹرمپ کو غیر معمولی اہمیت دینے اور ان سے روابط بڑھانے کو اسلامی دنیا کے لئے خطرہ قرار دیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ سعودی عرب اور دیگر ممالک کی جانب سے قطر پر لگائی جانے والی پابندی سے اس وقت امریکہ اور اسرائیل خوش ہو رہے ہیں۔پیپلز پارٹی کے رہنما نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کا ایٹمی قوت ہونے کے باوجود امریکہ اور دہشت گردوں کے سامنے جھک جانا حکومت کی ناکامی ہے۔ انہوں نے پاراچنار میں ہونے والے دھماکے پر بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم داعش یہود و نصاری کی تنظیم ہے جو مسلمانوں کو آپس میں لڑا رہی ہے اور سانحہ پاراچنار بھی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khursheed shah criticised the saudi led military alliance in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply