اسلام آبادمیں داعش کا پرچم، نامعلوم لوگوں کے خلاف مقدمہ درج

اسلام آباد:(یو این آئی) پاکستان میں اس وقت سنسنی پھیل گئی جب اتوار کی صبح اسلام آباد کے لوگوں نے اسلام آباد ایکسپریس وے پر واقع اوور برج پر دولت اسلامیہ فی العراق و الشام (داعش) کا پرچم لہراتے ہوئے دیکھا۔ حیرت تو اس بات پر ہے کہ اقبال ٹاؤن کے قریب جس مقام پریہ پرچم لہرایا گیا وہاں سی سی ٹی وی کیمرے نصب ہیں لیکن اس کے باوجود پرچم لہرانے والے کسی کیمرے کی زد میں نہیں آئے۔
پرچم لہرائے جانے کے بعد نامعلوم افراد کے خلاف دہشت گردی کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا۔ وزیر داخلہ احسن اقبال نے داعش کا پرچم لہرائے جانے کے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی اسلام آباد سے واقعے کی رپورٹ طلب کرلی ہے ۔ اس پرچم پر جلی حروف میں اول کلمہ لکھا ہے اور اس کے نیچے انگریزی میں ”خلافت از کمنگ“ تحریر ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khilafat is coming islamic state flag put up on islamabads main thoroughfare in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply