وکیل خواجہ حارث نواز شریف کی قانونی ٹیم میں واپس

اسلام آباد: کافی طویل مشاورت کے بعدشریف خاندان کے خلاف قومی احتساب بیورو کی جانب سے دائر تین کرپشن ریفرنسز میں سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی پیروی کرنے والے وکیل خواجہ حارث منگل کے رو ز ٹیم میں واپس آگئے۔

حارث منگل کے روز احتساب عدالت میں پیش ہوئے اور نواز شریف کی دفاع ٹیم میں دوبارہ شامل ہو گئے۔ان کی دفاعی ٹیم میں واپسی کا جسٹس بشیر اور قومی احتساب بیورو کے استغاثوں نے خیر مقدم کیا۔

حارث نے احتسابی عدالت میں سپریم کورٹ کے10جون کے فیصلہ پر ، جس کو سننے کے بعد انہوںنے خود کو کیس سے علیحدہ کرلیا تھا، اپنے کئی تحفظات کا اظہار کیا۔حارث نے دلیل دی کہ وہ کئی سال سے پنامہ دستاویزات کا کیس لڑ رہے ہیں اور نہیں چاہتے کہ کیس کی زمینی حقیقتوں کو نظر انداز کیا جائے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja haris rejoins legal team representing nawaz in corruption references in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply