شاہدخاقان کابینہ کی حلف برداری،چودھری نثار ڈراپ

اسلام آباد: عبوری وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی کابینہ کی آج حلف برداری ہوگئی ۔ نئی وزارتوں کے قیام کے ساتھ ہی نئی کابینہ کے 47 اراکین نے ایوان صدر میں منعقد تقریب حلف برداری میں حلف اٹھایا ۔ صدر مملکت ممنون حسین نے نئی وفاقی کابینہ سے حلف لیا ہے۔ 28وفاقی اور18وزیر مملکت پر مشتمل خاقان کابینہ کے اراکین میں اسحاق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال ، سعد رفیق، عبد القادر بلوچ، خرم دستگیر، رانا تنویر، اکرم درانی، سندر حیات بوسن، پیر صدر الدین، شیخ آفتاب، کامران مائیکل، مرتضیٰ جتوئی، ریاض پیرزادہ، برجیس طاہر، زاہد حامد، حاصل بزنجو اور سردار یوسف وفاقی وزیر ہیں جبکہ مریم اورنگزیب، انوشہ رحمان، جام کمال، امین الحسنات وزرائے مملکت مقرر کیے گئے ہیں۔خواجہ آصف وزیر خارجہ اور احسن اقبال وزیر داخلہ ہونگے۔ اسحاق ڈار وزیر خزانہ اور خرم دستگیر وزیر دفاع قرار پائے ہیں۔
بلیغ الرحمان کو وزارت تعلیم کا قلمدان دیا گیا ہے۔ پانی بجلی کی وزرات کو ختم کر کے توانائی کے نام سے نئی وزارت بنائی گئی ہے۔ جس کے انچارج عابد شیر ہونگے۔ تجارت کے شعبے میں پرویز ملک کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ ٹیکسٹائل کی وزارت کو ختم کر کے تجارت کے ساتھ شامل کر لیا گیا ہے۔ جبکہ پوسٹل سروس کو الگ وزارت بنا دیا گیا ہے۔نواز شریف کی کابینہ میں وزیر داخلہ چودھری نثار احمد خان کو نئی کابینہ میں شامل نہیں کیا گیا۔واضح رہے کہ خاقان نے اپنے پیشرو میاں محمد نواز شریف اور ان کے ہونے والے اصل جانشین میاں محمد شہباز شریف سے مری جاکر چھ گھنٹے مشاورت کے بعداپنی کابینہ کے وزیروں کے نام کو حتمی شکل دی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja asif foreign minister ahsan iqbal interior minister in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply