پی ایم ایل این کے سینیئر رہنما خواجہ آصف نے نااہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ نواز(پی ایم ایل این) کے ممتاز رہنما اور سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنی نااہلی کے فیصلہ کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا۔انہوںنے کہا کہ انہیں امید ہے کہ عدالت عظمیٰ سے انہیں انصاف ملے گا۔خواجہ نے اپنی ریویو پٹیشن میں کہا ہے کہ وہ اپنے کاغذات نامزدگی میں اپنے غیر ملکی ورک پرمٹ کا غیر ارادی طور پر ذکر نہیں کر سکے اور اسلام آباد ہائی کورٹ نے اسی بنیاد پر ان کے خلاف فیصلہ دے دیا۔انہوں نے عدالت عظمیٰ سے استدعا کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو باطل قرار دیا جائے اور سپریم کورٹ میں اس معاملہ کی سماعت کی جائے۔خواجہ نے منگل کے روز سیال کوت کے علامہ اقبال چوک پر ایک پارٹی ریلی سے خطاب کے دوران کہا تھا کہ وہ اپنی نااہلی کے اسلام آباد ہائی کورٹ کے فیصلہ کو عدالت عظمیٰ میں چیلنج کریںگے۔انہوں نے کہا اگر وہ الیکشن نہیں لڑیں گے تو ان کی جگہ کوئی اور لڑے گا۔لیکن کوئی طاقت انہیں ایک سیا سی کارکن کے طور کام کرنے سے نہیں روک سکتی۔” میں نے 28سال تک عوام کی خدمت کی ہے“۔اور حکومت کی میعاد ختم ہونے میں محض ایک ماہ باقی ہے۔آصف نے امید ظاہر کی کہ عوام ایک بار پھر 2018میں پاکستان مسلم لیگ نواز کو بر سر اقتدار لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ عام انتخابات میں انہیں کم و بیش92ہزار ووٹ ملے تھے۔انہوں نے مزید کہا کہ میں نے ہمیشہ نواز شریف کی حمایت کی ور مجھے نواز شریف پر فخر ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khawaja asif challenges disqualification verdict in supreme court in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
Tags:
What do you think? Write Your Comment