دہشت گردی معاملہ میں گرفتارتحریک لبیک پاکستان کے دو رہنما رضوی اور قادری ضمانت پر رہا

لاہور: لاہور ہائی کورٹ نے توہین رسالت الزام سے آسیہ بی بی کو بری کرنے کے خلاف پر تشدد احتجاج کرنے کے کیس میں گرفتار تحریک لبیک پاکستان(ٹی ایل پی) کے سربراہ خادم رضوی اور ٹی ایل پی کے سرپرست اعلیٰ پیر افضال قادری کو ضمانت پر رہا کر دیا۔دونوں شعلہ بیان مذہبی رہنماؤں کو فی کس5ملین روپے کی ضمانتی بونڈز پر رہا کر دیا۔

قادری نے جن کے خلاف بغاوت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت معاملہ درج کیا گیا تھا، خرابی صحت کا عذر پیش کر کے یکم مئی کو ٹی ایل پی سے استعفیٰ دے دیا تھا اور عدالت کی ہدایت پر اپنے ریمارکس پر عوام سے معافی مانگی تھی۔

جسٹس قاسم علی خان اور جسٹس اسجد جاوید گھڑال پر مشتمل دو ججی بنچ نے دونوں ٹی ایل پی لیڈروں کو 15جولائی تک ضمانت پر چھوڑ دیا۔رضوی اور قادری کو 25نومبر2018کو یوم شہیداں منانے کے ٹی ایل پی کے اعلان کے بعد کریک ڈاؤن میں ان دونوں لیڈروں کو حفاظتی تحویل میں لے لیا تھا۔

یہ گرفتاریاں آسیہ بی بی کو بری کیے جانے کے خلاف ملک گیر پیمانے پر ٹی ایل پی کے تین روزہ احتجاج کے کئی ہفتوں بعد کی گئیں۔سول لائز پولس نے مجموعہ تعزیرات پاکستان کی دفعات 290/291/353/427/186/188اور ساؤنڈ سسٹم پنجاب آرڈی ننس 2015کی دفعہ6کے تحت رضوی اور دیگر ٹی ایل پی لیڈروں کے خلاف ایف آئی آر درج کی تھی۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Khadim rizvi afzal qadri get bail in terrorism case in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News
What do you think? Write Your Comment

Leave a Reply

Your email address will not be published.