پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا: وزیر خارجہ آصف

اسلام آباد: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ سای دنیا اس بات سے واقف ہے کہ مملکت خداداد پاکستان ایک اسلامی ریاست ہونے کے ناطے شروع سے ہی دنیا بھر میں موجود مظلوم مسلمانوں کی حمایت کرتا آیا ہے۔ پاکستان کا شمار ان اسلامی ممالک میں ہوتا ہے جس نے اب تک غاصب صہیونی ریاست اسرائیل کے ناپاک وجود کو تسلیم نہیں کیا ہے جبکہ عالمی سطح پر فلسطین کاز کی حمایت کر رہا ہے۔ پاکستان نے اب تک فلسطین اور کشمیر سمیت تمام مظلوموں کی حمایت کی ہے اور اس وقت میانمار کے مسلمانوں کی بھی حکومت پاکستان اور پاکستانی عوام بھرپور حمایت کر رہے ہیں۔وزیر خارجہ خواجہ آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پاکستان فلسطینیوں اور کشمیریوں کی حمایت جاری رکھے گا۔ ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کشمیری بھائیوں کے حق خود ارادیت اور فلسطینی شہریوں کے لئے علحدہ ریاست کے لئے عالمی سطح پر اپنی جدوجہد جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہا ہے کہ عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی فوج کی جارحیت ختم کرانے میں اپنا کردار ادا کرے جبکہ میانمار، کشمیر اور فلسطین میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم مسلمانوں کی ناکامی ہے۔واضح رہے کہ اس وقت میانمار میں وہاں کی فوج اور انتہا پسند بدھسٹ، فلسطین میں اسرائیلی فوج اور انتہاپسندیہودی اور کشمیر میں ہندوستانی فوج مسلمانوں پر مظالم کے پہاڑ توڑ رہی ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kh asif berates muslim world over plight of rohingyas kashmiries palestinians in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply