پاکستان میں ایم کیو ایم لیڈروں کی گرفتاری ،پارٹی دفاتر سیل اور کچھ پربلڈوزر چلوادیے گئے

کراچی:ایسا محسوس ہوتا ہے کہ پاکستان مخالف بیانات پر متحدہ قومی تحریک (ایم کیو ایم) کے سربراہ الطاف حسین کی پاکستانی فوج، حکوت اور عوام سے عمافی اورایم کیو ایم کی پاکستانی قیادت کا الطاف حسین کے بیانات پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اس سے اظہار لاتعلقی کرنا اور الطاف کو وقتی طور پر پارٹی کی قیادت و فیصلہ سازی کے اختیارات سے محروم کردینے کا کوئی اثر نہیں ہو ا اور حکومت نے ایم کیو ایم کے کلیدی لیڈروں کی گرفتاری اور پارٹی کے دفات کو سیل کرنے اور کچھ دفاتر پر ہل چلوادینے کا سلسلہ جاری رکھا۔
اسی قسم کا کچھ دردعمل لندن میں بھی دیکھنے کو ملا۔ جہاں برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ایم کیو ایم کے خلاف کارروائی کی جائے کیونکہ وہ پاکستان کے خلاف سرزمین برطانیہ کو استعمال کر رہی ہے۔کراچی میں جو تازہ گرفتاریاں ہوئی ہیں ان میں پارٹی کے رکن قومی اسمبلی آصف حسنین اور سندھ اسمبلی کے رکن شیراز وحید شامل ہیں۔
اگرچہ اس ضمن میں قانون نافذ کرنے والے ادارے خاموش ہیں لیکن پولس ذرائع نے ایم کیو ایم کے خلاف کیے جانے والے اقدامات کی تصدیق کی اور ادھر ایم کیو ایم نے بھی منتخب پارٹی لیڈروں کے خلاف کارروائی پر سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Key mqm leaders rounded up party offices sealed bulldozed in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply