آج پورے پاکستان میں یوم کشمیر منایا جارہا ہے

اسلام آباد: ہندوستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں جاری فوجی کارروائی و تشدد کی مذمت میںپاکستان کے زیر انتظام کشمیر سمیت پورے پاکستان میں آج یوم کشمیر منایا گیا۔اس ضمن میں2اپریل کووزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کے ایک خصوصی اجلاس میں ایک قرار داد منظور کی گئی تھی۔
پاکستان کے زیر کنٹرول کشمیر میں مظفر آباد سے اصل ریلی نکالی جائے گی اور اس کے بعد نیلم، جہلم وادی ، باغ، روالکوٹ ،حویلی، کوٹلی اور دیگر اضلاع میں ڈپٹی کمشنروں کے دفتروں سے ریلیاں نکلیں گی۔
شوپیان ضلع میں گذشتہ دنوں ایک فوجی کارروائی میں13نوجوان ہلاک اور 200س زائد زخمی ہو ئے تھے۔پاکستانی کاپبینہ نے ہندوستانی دستوں کی اس کارروائی کی شدید مذمت کی اور ہندوستان کے زیر انتظام کشمیر میں جاری مظالم سے آگاہ کرنے کے لیے چنیدہ دارالحکومتوں میں خصوصی ایلچی بھیجے جائیں گے۔

Read all Latest pakistan news in Urdu at urdutahzeeb.com. Stay updated with us for Daily urdu news from pakistan and more news in Urdu. Like and follow us on Facebook

Title: Kashmir solidarity dar being observed across pakistan in Urdu | In Category: پاکستان Pakistan Urdu News

Leave a Reply